Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، ہفتہ، 29 مارچ 2025

کِتابِ مُقادّس

اپنی رحمت سے تُو نے اُن لوگوں کو جِن کو تُو نے خلاصی بخشی راہنمائی کی۔

خروج 15‏:13

مریمؔ نے کہا:

اُس نے اپنے خادِم اِسرائیلؔ کو سنبھال لِیا تاکہ اپنی اُس رحمت کو یاد فرمائے۔ جو ابرہامؔ اور اُس کی نسل پر ابد تک رہے گی جَیسا اُس نے ہمارے باپ دادا سے کہا تھا۔

لوقا 1‏:54‏-55

خروج 15 (کِتابِ مُقادّس)

10 تُو نے اپنی آندھی کو پُھونک ماری تو سمُندر نے
اُن کو چِھپا لِیا۔
وہ زور کے پانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے۔
11 معبُودوں میں اَے خُداوند۔ تیری مانِند کَون ہے؟
کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالی
اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِ کرامات ہے؟
12 تُو نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھایا
تو زمِین اُن کو نِگل گئی۔
13 اپنی رحمت سے تُو نے اُن لوگوں کو جِن کو تُو نے خلاصی بخشی راہنمائی کی۔
اور اپنے زور سے تُو اُن کو اپنے مُقدّس مکان کو لے چلا ہے۔
14 قومیں سُن کر تھرّا گئی ہیں
اور فلِستینؔ کے باشندوں کی جان پر آ بنی ہے۔
15 ادوؔم کے رئِیس حَیران ہیں۔
موآؔب کے پہلوانوں کو کپکپی لگ گئی ہے۔
کنعاؔن کے سب باشندوں کے دِل پِگھلے جاتے ہیں۔
16 خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے۔
تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت ہیں
جب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں۔
جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہو جائیں۔

Read more...(to top)

لوقا 1 (کِتابِ مُقادّس)

51 اُس نے اپنے بازُو سے زور دِکھایا
اور جو اپنے تئِیں بڑا سمجھتے تھے اُن کو پراگندہ کِیا۔
52 اُس نے اِختیار والوں کو تخت سے گِرا دیا
اور پست حالوں کو بُلند کِیا۔
53 اُس نے بُھوکوں کو اچھّی چِیزوں سے سیر کر دیا
اور دَولت مندوں کو خالی ہاتھ لَوٹا دِیا۔
54 اُس نے اپنے خادِم اِسرائیلؔ کو سنبھال لِیا
تاکہ اپنی اُس رحمت کو یاد فرمائے۔
55 جو ابرہامؔ اور اُس کی نسل پر ابد تک رہے گی
جَیسا اُس نے ہمارے باپ دادا سے کہا تھا
56 اور مریمؔ تِین مہِینے کے قرِیب اُس کے ساتھ رہ کر اپنے گھر کو لَوٹ گئی۔
57 اور اِلیشِبَع کے وضعِ حمل کا وقت آ پُہنچا اور اُس کے بیٹا ہُؤا
58 اور اُس کے پڑوسِیوں اور رِشتہ داروں نے یہ سُن کر کہ خُداوند نے اُس پر بڑی رحمت کی اُس کے ساتھ خُوشی منائی۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

You have led in your steadfast love the people whom you have redeemed.

Exodus 15:13

Mary said:

God has helped his servant Israel, in remembrance of his mercy, as he spoke to our fathers, to Abraham and to his offspring forever.

Luke 1:54-55

خروج 15 (English Standard Version)

10 You blew with your wind; the sea covered them;
they sank like lead in the mighty waters.
11 “Who is like you, O Lord, among the gods?
Who is like you, majestic in holiness,
awesome in glorious deeds, doing wonders?
12 You stretched out your right hand;
the earth swallowed them.
13 “You have led in your steadfast love the people whom you have redeemed;
you have guided them by your strength to your holy abode.
14 The peoples have heard; they tremble;
pangs have seized the inhabitants of Philistia.
15 Now are the chiefs of Edom dismayed;
trembling seizes the leaders of Moab;
all the inhabitants of Canaan have melted away.
16 Terror and dread fall upon them;
because of the greatness of your arm, they are still as a stone,
till your people, O Lord, pass by,
till the people pass by whom you have purchased.

Read more...(to top)

لوقا 1 (English Standard Version)

51 He has shown strength with his arm;
he has scattered the proud in the thoughts of their hearts;
52 he has brought down the mighty from their thrones
and exalted those of humble estate;
53 he has filled the hungry with good things,
and the rich he has sent away empty.
54 He has helped his servant Israel,
in remembrance of his mercy,
55 as he spoke to our fathers,
to Abraham and to his offspring forever.”
56 And Mary remained with her about three months and returned to her home.
57 Now the time came for Elizabeth to give birth, and she bore a son.
58 And her neighbors and relatives heard that the Lord had shown great mercy to her, and they rejoiced with her.

Read more...(to top)