Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، سوموار، 31 مارچ 2025

کِتابِ مُقادّس

تُم میرے ساتھ کِسی کو شرِیک نہ کرنا یعنی چاندی یا سونے کے دیوتا اپنے لِئے نہ گھڑ لینا۔

خروج 20‏:23

جہاں تُمہارا خزانہ ہے وہِیں تُمہارا دِل بھی لگا رہے گا۔

لوقا 12‏:34

خروج 20 (کِتابِ مُقادّس)

20 مُوسیٰؔ نے لوگوں سے کہا کہ تُم ڈرو مت کیونکہ خُدا اِس لِئے آیا ہے کہ تُمہارا اِمتحان کرے اور تُم کو اُس کا خَوف ہو تاکہ تُم گُناہ نہ کرو۔
21 اور وہ لوگ دُور ہی کھڑے رہے اور مُوسیٰؔ اُس گہری تارِیکی کے نزدِیک گیا جہاں خُدا تھا۔
22 اور خُداوند نے مُوسیٰ ؔسے کہا تُو بنی اِسرائیل سے یہ کہنا کہ تُم نے خُود دیکھا کہ مَیں نے آسمان پر سے تُمہارے ساتھ باتیں کیں۔
23 تُم میرے ساتھ کِسی کو شرِیک نہ کرنا یعنی چاندی یا سونے کے دیوتا اپنے لِئے نہ گھڑ لینا۔
24 اور تُو مِٹّی کی ایک قُربان گاہ میرے لِئے بنایا کرنا اور اُس پر اپنی بھیڑ بکرِیوں اور گائے بَیلوں کی سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کی قُربانِیاں چڑھانا اور جہاں جہاں مَیں اپنے نام کی یادگاری کراؤُں گا وہاں مَیں تیرے پاس آ کر تُجھے برکت دُوں گا۔
25 اور اگر تُو میرے لِئے پتّھر کی قُربان گاہ بنائے تو تراشے ہُوئے پتّھر سے نہ بنانا کیونکہ اگر تُو اُس پر اپنے اَوزار لگائے تو تُو اُسے ناپاک کر دے گا۔
26 اور تُو میری قُربان گاہ پر سیڑھیوں سے ہرگِز نہ چڑھنا تا نہ ہو کہ تیری برہنگی اُس پر ظاہِر ہو۔

Read more...(to top)

لوقا 12 (کِتابِ مُقادّس)

31 ہاں اُس کی بادشاہی کی تلاش میں رہو تو یہ چِیزیں بھی تُمہیں مِل جائیں گی۔
32 اَے چھوٹے گلّے نہ ڈر کیونکہ تُمہارے باپ کو پسند آیا کہ تُمہیں بادشاہی دے۔
33 اپنا مال اسباب بیچ کر خَیرات کر دو اور اپنے لِئے اَیسے بٹوے بناؤ جو پُرانے نہیں ہوتے یعنی آسمان پر اَیسا خزانہ جو خالی نہیں ہوتا۔ جہاں چور نزدِیک نہیں جاتا اور کِیڑا خراب نہیں کرتا۔
34 کیونکہ جہاں تُمہارا خزانہ ہے وہِیں تُمہارا دِل بھی لگا رہے گا۔
35 تُمہاری کمریں بندھی رہیں اور تُمہارے چراغ جلتے رہیں۔
36 اور تُم اُن آدمِیوں کی مانِند بنو جو اپنے مالِک کی راہ دیکھتے ہوں کہ وہ شادی میں سے کب لَوٹے گا تاکہ جب وہ آ کر دروازہ کھٹکھٹائے تو فوراً اُس کے واسطے کھول دیں۔
37 مُبارک ہیں وہ نَوکر جِن کا مالِک آ کر اُنہیں جاگتا پائے۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ کمر باندھ کر اُنہیں کھانا کھانے کو بِٹھائے گا اور پاس آ کر اُن کی خِدمت کرے گا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

You shall not make gods of silver to be with me, nor shall you make for yourselves gods of gold.

Exodus 20:23

Where your treasure is, there will your heart be also.

Luke 12:34

خروج 20 (English Standard Version)

20 Moses said to the people, “Do not fear, for God has come to test you, that the fear of him may be before you, that you may not sin.”
21 The people stood far off, while Moses drew near to the thick darkness where God was.
22 And the Lord said to Moses, “Thus you shall say to the people of Israel: ‘You have seen for yourselves that I have talked with you from heaven.
23 You shall not make gods of silver to be with me, nor shall you make for yourselves gods of gold.
24 An altar of earth you shall make for me and sacrifice on it your burnt offerings and your peace offerings, your sheep and your oxen. In every place where I cause my name to be remembered I will come to you and bless you.
25 If you make me an altar of stone, you shall not build it of hewn stones, for if you wield your tool on it you profane it.
26 And you shall not go up by steps to my altar, that your nakedness be not exposed on it.’

Read more...(to top)

لوقا 12 (English Standard Version)

31 Instead, seek his kingdom, and these things will be added to you.
32 “Fear not, little flock, for it is your Father's good pleasure to give you the kingdom.
33 Sell your possessions, and give to the needy. Provide yourselves with moneybags that do not grow old, with a treasure in the heavens that does not fail, where no thief approaches and no moth destroys.
34 For where your treasure is, there will your heart be also.
35 “Stay dressed for action and keep your lamps burning,
36 and be like men who are waiting for their master to come home from the wedding feast, so that they may open the door to him at once when he comes and knocks.
37 Blessed are those servants whom the master finds awake when he comes. Truly, I say to you, he will dress himself for service and have them recline at table, and he will come and serve them.

Read more...(to top)