کلام، جمعہ، 14 مارچ 2025

اُس نے ہر ایک چِیز کو اُس کے وقت میں خُوب بنایا اور اُس نے ابدِیت کو بھی اُن کے دِل میں جاگُزِین کِیا ہے اِس لِئے کہ اِنسان اُس کام کو جو خُدا شرُوع سے آخِر تک کرتا ہے دریافت نہیں کر سکتا۔

واعث 3‏:11

یہ کِس نے کِیا اور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کر کے انجام دِیا؟ مَیں خُداوند نے جو اوّل و آخِر ہُوں۔ وہ مَیں ہی ہُوں۔

یسعیاہ 41‏:4