باپ کو یہ پسند آیا کہ ساری معمُوری اُسی میں سکُونت کرے۔ اور اُس کے خُون کے سبب سے جو صلِیب پر بہا صُلح کر کے سب چِیزوں کا اُسی کے وسِیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خَواہ وہ زمِین کی ہوں خَواہ آسمان کی۔
کُلُسیوں 1:19-20
ہم مسِیح کے ایلچی ہیں۔ گویا ہمارے وسِیلہ سے خُدا اِلتماس کرتا ہے۔ ہم مسِیح کی طرف سے مِنّت کرتے ہیں کہ خُدا سے میل مِلاپ کرلو۔
٢۔کُرنتھیوں 5:20
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010